ماریہ شرا پووا نے اینا کو شکست دے کر پورشے ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
سٹٹ گارٹ+ بارسلونا (سپورٹس ڈیسک) روس کی حسینہ ماریہ شراپووا نے پورشے گراں پری ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ ماریہ شراپووا نے فائنل میں سربیا کی اینا آئیوا نووک کو فائنل میں تین چھ‘ چھ چار اور چھ ایک سے کامیابی حاصل کی۔ سیرا ایرانی اور روبرٹا وینسی پر مشتمل اٹالین جوڑی نے سٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔ اٹالین جوڑی نے فیصلہ کن معرکے میں ثانیہ مرزا اور کارا بلیک کی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ جاپان کے سٹار پلیئر کائی نیشکوری نے حریف کولمبین کھلاڑی سنتیاگو گیرالڈو کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر کیریئر کا پانچواں ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ کائی نیشکوری نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کولمبین کھلاڑی سنتیاگو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-2 سے شکست دی۔