• news

باڈی بلڈنگ‘امانت علی ماسٹر آف پاکستان بن گئے‘فیصلے پر جھگڑا‘مکوں کا آزادانہ استعمال

لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور میں منعقد ہونے والا تن سازی کا مقابلہ امانت علی نے جیت لیا تاہم ایونٹ کے دوران تن سازوں کے حماتیوں کے درمیان فیصلے پر جھگڑا ہو گیا جس میں مکوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال دیکھنے میں آیا۔ایونٹ میں  70 باڈی بلڈرز نے جونیئر، مسٹر جونیئر اور ماسٹر آف پاکستان کے ٹائٹل کے حصول کی جدوجہد کی۔ لاہور کے امانت علی نے بہترین پوزنگ کے ذریعے ماسٹر آف پاکستان کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ٹائٹل کا  اعلان ہوتے ہوئے تن سازوں کے حمایتوں کے درمیان زبردست نعرے بازی جھگڑے میں تبدیل ہو گئی اس دوران مکوں اور گھونسوں کا بے دریغ استعمال کیا گیا ایونٹ میں ملتان کے محمد وسیم نے جونیئر جبکہ خیبر پی کے  کشور علی نے مسٹر جونیئر پاکستان کا ٹائٹل اپنے نام کیا آخر میں مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے تن سازوں میں نقد انعام کے ساتھ ٹرافیاں اور موٹرسائیکل تقسیم کئے  گئے۔

ای پیپر-دی نیشن