• news

اور پرویز الٰہی کا خالد مقبول کی والدہ خالد رانجھا کے بھتیجے کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور(خبر نگار) (ق) لیگ کے صدر سابق وزیر اعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین اور سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی گذشتہ روز سابق گورنر پنجاب لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد مقبول کی والدہ اور ممتاز قانون دان سینیٹر ڈاکٹر خالد رانجھا کے بھتیجے کے انتقال پر ان کی رہائش گاہوں پر گئے۔ دونوں قائدین نے تعزیت اور غمزدہ  خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار اور فاتحہ خوانی کی۔ سابق ضلع ناظم فیصل آباد رانا زاہد توصیف اور جی ایم سکندر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ای پیپر-دی نیشن