انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے چارٹر پر عمل کریں گے : ریاض پیرزادہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر بین الصوبائی ریاض پیرزادہ نے کہا ہے کہ ہم انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے چارٹر پر عملدرآمد کریں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی او سی کی تسلیم شدہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو مانتے ہیں۔ پی او اے عارف حسن گروپ کے ذریعے ہی ایشین گیمز میں ہاکی ٹیم کی انٹری بھیجیں گے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا تنازع حل کرنے کیلئے جلد وزیراعظم سے ملاقات کروں گا۔