منورظریف کی برسی آج منائی جائیگی
لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان کے معروف اداکار منور ظریف کی 38ویں برسی آج منائی جائیگی۔ انہوں نے مزاحیہ اداکاری کو ایک نیا انداز دیا۔ انہوں نے 300 سے زائد فلموں میں کام کیا جن میں جیرا بلیڈ، بنارسی ٹھگ، خوشیا، نوکر ووہٹی دا، منجی کتھے ڈاہواں شامل ہیں۔