پی سی بی نے چار رکنی جونیئر سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے چار رکنی جونیئر سلیکشن کمیٹی کا بھی اعلان کر دیا۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کو چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا۔ دیگر ارکان میں سابق ٹیسٹ اوپنر علی نقوی ، نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے جی ایم اور پاکستان انڈر۔19 ٹیم کے مینجر علی ضیا اور سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی سلیکشن کمیٹی سے فارغ کئے جانے والے فرخ زمان شامل ہیں۔یاد رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کو سابق چیئرمین پی سی بی چودھری ذکا اشرف نے کراچی اکیڈمی کے لئے کوچ مقرر کیا تھا مگرنجم سیٹھی نے دوبارہ چیئرمین بننے کے بعد ان پر مختلف الزامات لگانے کے بعد ان کا کنٹریکٹ ختم کر دیا تھا مگرکچھ عرصہ بعد انہیں دوبارہ کرکٹ کے فروغ کے لئے کوآرڈینیٹر مقر رکردیا تھا اور اب ا نہیں قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی کا چیف بنا دیا گیا۔