• news

ججز تقرریوں سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس‘ ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ایک سفارش مسترد کئے جانے پر فیصلے سے آگاہ کردیا

اسلام آباد(ثناء نیوز) اعلیٰ عدلیہ میں ججزکی تقرریوں سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے رکن ارشد لغاری کی صدارت میں پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔ اجلاس میں سینٹ میں راجہ ظفر الحق، حاجی عدیل، شاہ محمود قریشی، فاروق ایچ نائیک اور بلال ورک نے شرکت کی۔ اجلاس میں کمیٹی کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں ایک جج کی تقرری سے متعلق سفارش کو مسترد کرنے کے کمیٹی کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج ہونے کے نتیجہ میں پیداشدہ صورتحال اور اس بارے میں کمیٹی کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی کمیٹی نے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے اجلاس میں شریک ڈپٹی اٹارنی جنرل کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا۔ ججز تقرریوں میں پارلیمنٹ کے کردار کو مزید مضبوط اور موثر بنانے کیلئے آئینی ترمیم کے مسودے کو حتمی شکل دینے سے متعلق 9 مئی کو خصوصی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔تقرریوں میں پارلیمنٹ کے کردار کو بامقصد بنانے کیلئے رپورٹ کو حتمی شکل دی جائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن