خون میں شوگر کی زیادتی اعصاب کو نقصان پہنچا سکتی ہے: طبی ماہرین
اسلام آباد (اے پی پی) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ خون میں شوگر کی زیادتی اعصاب کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ جو لوگ ہائی بلڈ شوگر کو کنٹرول نہیں کرپاتے یا پھر عرصہ دراز سے ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں انکے اعصاب کو زیادہ خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ہاتھوں اور پائوں پر ذیابیطس کے باعث انکی حساسیت اثر انداز ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہاتھوں اور پائوں میں جلن ،درد یا ورم یا انکا سن ہونا یا سوج جاناشامل ہے۔