• news

’’طلاق سے قبل بیوی پر بدچلنی کا الزام لگانا لازمی‘‘مسیحی قانون کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) مسیحی طلاق کے قانون جس کے مطابق طلاق سے قبل شوہر کو بیوی پر بدچلنی کا الزام لگانا لازمی ہے، کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ مسیحی طلاق کے قانون کے سیکشن 10 کے تحت مسیحی شحض کو اپنی بیوی کو طلاق دینے  کیلئے اس پر بدچلنی کا الزام لگانا ضروری ہے یہ سیکشن آئین اور انسانی بنیادی حقوق سے متصادم ہے۔ عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے اٹارنی جنرل اور بشپ آف لاہور کو معاونت کیلئے طلب کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن