• news

انڈر 16ٹرائلز،چیف سلیکٹر معین خان کے بیٹے سمیت 35کھلاڑی منتخب

کراچی (آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام  انڈر 16 پروگرام کیلئے باسط علی کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی نے 35 ممکنہ کھلاڑیوں کو منتخب کر لیاگیا،منتخب ہونے والے کھلاڑیوں میں چیف سلیکٹر معین خان کا بیٹا اعظم خان بھی شامل ہے ۔سلیکشن کمیٹی نے ٹرائلز کے بعد کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے جنہیں اب تربیت دی جائے گی تاکہ وہ  ملکی سطح پر نمائندگی کرسکیں ۔ کھلاڑیوں کے نام ایس ایم تہامی، اعظم خان، اشعر قریشی،عمران شاہ ، مصطفی منصور، ریم روی، حماد عالم، اسامہ بٹ، اسد علی، شاہ زیب جمیل، زریاب خان، فاروق علی، حمزہ قادر، ولید خان، احمد کبیر، علی وسیم، عبدالرحمن، حماد مغل، اشرف خان، سعد زاہد، وقار احمد، آرش قائم خانی، حسن خان، اسرار احمد، احمد فاروق، عبدالرحمن، ہدایت اللہ حمزہ، محمد عمر، محمد طحہ، انس حماد، اسد طیب، شعیب خالد، اظہر علی، حفیظ الرحمن اور فیضان شاہ ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن