بھارت کی اشتعال انگیزی
مکرمی! لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت مسلسل بلااشتعال فائرنگ گولہ باری اس ہفتے میں 3 بار ہو گئی گزشتہ روز دوسری بار پونچھ سیکٹر پر رواں ہفتے دوسری بار بلااشتعال گولہ باری ہوئی نیزہ پیر کہوٹہ میں رہائشی علاقے پر وحشیانہ گولہ باری و فائرنگ بھارت کے جنگی جنون کی عکاسی کرتے ہیں۔ اوپر سے جو سفید جھوٹ بولنے کے ریکارڈ توڑے جا رہے ہیں جبکہ وزیراعظم کو آرمی چیف نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ طالبان سے بھارت جتنا خطرہ ہے۔ اب مذاکرات کی سمت کا تعین بھی کیا جا رہا ہے جبکہ دیکھا جائے تو حکومت اپنا اصل کام نہیں کر رہی۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ طالبان اور بھارت کو اب سبق سکھا کر کشمیر کو آزاد کرا لیا جائے ہر قسم کے مسائل حل ہو جائیں گے۔ (ڈاکٹر مٹھو بھائی گوجرانوالہ)