• news

قومی ایئرلائن کی 2 پروازوں میں لنچ باکسز سے کیڑے مکوڑے نکل آئے: جلی ہوئی سبزی تھی: ترجمان

سیالکوٹ (اے پی اے، نوائے وقت رپورٹ) چوبیس گھنٹوں کے دوران قومی ایئر لائن کی دو پروازوں میں مسافروں کے لنچ بکس سے کیڑے مکوڑے نکل آئے جس پر مسافروں نے پی آئی اے کے خلاف شدید احتجاج کیا جبکہ پی آئی ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافر جلی ہوئی سبزی کو کیڑے سمجھ بیٹھے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ سے مسقط جانے والی پرواز پی کے 269 میں مسافر نے کھانے کیلئے لنچ بکس مانگا تو اس میں سے کیڑے نکل آئے۔ اس سے قبل گذشتہ روز بھی ریاض سے پشاور آنے والی پرواز پی کے 756 میں مسافر کے ڈنربکس سے کیڑے مکوڑے نکلے تھے۔ ان واقعات پر فلائٹ آپریشن نے کیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ کے خلاف انکوائری کیلئے انتظامیہ کو درخواست بھیج دی۔ دوسری جانب ترجمان پی آئی اے یہ بات ماننے کیلئے تیار نہیں ہے۔ ترجمان مشہود تاجور کا کہنا ہے کہ مسافر جلی ہوئی سبزی کو کیڑے سمجھ بیھٹے ہیں حالانکہ پی آئی اے کا کھانا محفوظ اور صحت بخش ہوتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن