• news

دبئی: آئی ایم ایف حکام پاکستان کا بجٹ بنانے میں مصروف، آج مذاکرات ہونگے: ذرائع

کراچی (سٹاف رپورٹر) عالمی مالیاتی فنڈ کے حکام دبئی میں پاکستان کے آئندہ مالی سال کا بجٹ بنانے میں مصروف ہیں۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان آج سے دبئی میں مذاکرات شروع ہو رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں آئی ایم ایف حکام نئے مالی سال کیلئے مالی خسارے سمیت دیگر اہداف کے حصول کے لئے اقدامات اور ممکنات کا بھی جائزہ لیں گے۔ رواں مالی سال کی بجٹ دستاویز کی منظوری بھی آئی ایم ایف نے مارچ 2013 میں دی تھی تاہم آئندہ مالی سال کا بجٹ آئی ایم ایف سے ڈسکس کرنے کے بعد حکومت اس پر کابینہ اور تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کریگی۔

ای پیپر-دی نیشن