سیاست شجر ممنوعہ نہیں، فی الحال تھنک ٹینک بنانے کا سوچ رہا ہوں: جسٹس (ر) افتخار
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ قانون کی بالادستی کیلئے احتساب کا مؤثر نظام قائم کرنا ہو گا، فی الحال تھنک ٹینک بنانے کا سوچ رہا ہوں جس پر جلد کام شروع کر دوں گا۔ تاہم تفصیلات نہیں بتا سکتا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کتاب پر بھی کام ہو رہا ہے جو جلد منظر عام پر آئیگا۔ صحافی نے سوال کیا کہ آپ سیاست میں نظر نہیں آ رہے؟ جس پر افتخار محمد چودھری نے کہا کہ سیاست شجر ممنوعہ نہیں ہر کوئی آ سکتا ہے۔ پاکستان کی بقا جمہوریت میں ہے تمام اداروں کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے۔ ایک سوال پر جواب دیا کہ عمران خان کے الزامات پر کچھ نہیں کہو ںگا وہ بڑے لوگ ہیں۔