وزارت مذہبی امور نے شیرخوار بچوں کو حج پر ساتھ لیجانے کے سلسلے میں پالیسی کا اعلان کر دیا
اسلام آباد (اے پی پی) وزارت مذہبی امور نے شیرخوار بچوں کو حج 2014ء پر ہمراہ لے جانے کے خواہشمند والدین کیلئے پالیسی کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق انہیں کراچی، کوئٹہ سے فی بچہ 10920 جبکہ ملک کے دیگر شہروں سے 11920 روپے جمع کرانے ہوں گے۔ اس کا اطلاق نومبر 2012ء کے بعد پیدا ہونے والے بچوں پر ہو گا۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ باقی تمام بچوں اور بڑوں کو حج کے معمول کے اخراجات ادا کرنے ہوں گے جبکہ والدین کو حج محافظ فنڈ کی مد میں 400 روپے اور ویکسینیشن کیلئے 750 روپے فی بچہ اضافی جمع کرانے ہوں گے۔