• news

پاکستان، برطانیہ، آسٹریلیا کی انسداد منشیات فورسز کی کوریا کے قریب کھلے سمندر میں کارروائی، اربوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

کراچی (این این آئی)انسداد منشیات فورس (اے این ایف) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے۔ پاکستان، برطانیہ اور آسٹریلیا کی انسداد منشیات فورسز نے کوریا کے قریب کھلے سمندر میں کارروائی کرکے اربوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کرلی ہے۔ کارروائی کے دوران ایک لانچ سے ایک ٹن سے زائد کی اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرلی ہے جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 29ارب روپے بتائی جاتی ہے۔ برطانیہ، آسٹریلیا کی فورسز اور انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے کے بعد مذکورہ کارروائی کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن