اسلام آباد نے پشاور کو ہرا کر نیشنل بینک ٹی ٹونٹی بلائینڈ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا
اسلام آباد (اے پی پی ) اسلام آباد نے پشاور کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ پشاور کی ٹیم نے20 اوورز میں سات وکٹوں پر 239 رنز بنائے۔ مسعود جان 124 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ذیشان عباسی اور انیس جاوید نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ اسلام آباد نے ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے انیس جاوید نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 119 رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے جبکہ جواد 36 اور ذیشان گل 29 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ فائنل میں انیس جاوید کو شاندار سینچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا جبکہ کیٹیگری بی 1 میں محمد وقاص، بی 2 میں یاسر عندلیب، بی 3 میں زاہد محمود اور وکٹ کیپر ذیشان گل کو ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی پر مین آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نیانعامات تقسیم کئے۔
سے شرکت کی اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر قومی سفیر ہوتے ہیں کیونکہ ان کی شاندار کارکردگی سے قومی پرچم سر بلند ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بلائنڈ کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لئے بھرپور اقدامات کریں گے۔ اس موقع پر پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین نے کھلاڑیوں کا وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید سے تعارف بھی کروایا۔ دریں اثناء پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کے صدر سید سلطان شاہ نے کہا کہ نیشنل بینک آف پاکستان گزشتہ پانچ سالوں سے اس ٹورنامنٹ کو اسپانسر کر رہا ہے جس پر ہم ان کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال دسمبر میں ہونے والے ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے یہ ایونٹ کھلاڑیوں کے لئے بہت اہم ہے کیونکہ اس ایونٹ سے شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ کے لئے شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ میں پانچ نئے کھلاڑی بھی سامنے آئے ہیں۔ آئندہ پی اے ایف ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھی کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے اور ورلڈ کپ کے تربیتی کیمپ کیلئے ان میں سے بھی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیموں اور ان کے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ تقریب کے اختتام پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کو پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے شیلڈ پیش کی۔