• news

انجری سے نجات مل گئی، آپریشن کی ضرورت نہیں، باؤلنگ شروع کر دی ہے : محمد عرفان

بورے والا(نامہ نگار)قومی کرکٹ ٹیم کے دراز قد فاسٹ بائولر محمد عرفان نے کہا ہے کہ وہ انجری سے چھٹکارا پا چکے ہیں میڈیکل رپورٹ کلیر ہے زخم بھی مندمل ہو چکا ہے آپریشن کی اب ضرورت نہیں ‘ اب بالکل فٹ ہوں اور دوبارہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بائولنگ شروع کر دی ہے۔ایشیاء کپ اور ٹی20ورلڈ میں حصہ نہ لے سکے جس کا انہیں افسوس ہے۔ لیکن اس میں بھی اللہ تعالیٰ کی حکمت ہے انہیں یقین ہے کہ وہ بہت جلد دوبارہ قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بن کر شائقین کو ایکشن میں نظر آئیں گے۔ تربیتی کیمپ میں اپنی فٹنس ثابت کریں گے جبکہ باقی سلیکٹرز پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب انکی تمام تر توجہ ٹی 20کے ورلڈکپ پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ انجری کے دوران سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بھی انکی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن