• news

فلم کا کرایہ سکرین کے سائز کے مطابق

نیویارک (بی بی سی رپورٹ )ہالی وڈ میں فلمیں بنانے والے سٹوڈیو ڈریم ورکس اینیمیشن کے سربراہ جیفری کیٹزن برگ نے کہا ہے کہ مستقبل میں فلمیں دیکھنے والے ناظرین اپنی سکرین کے سائز کے مطابق اس کا کرایہ دیا کریں گے۔بڑی سکرین پر فلم دیکھنے والے ناظرین زیادہ رقم دیں گے جبکہ موبائل سکرین پر فلم دیکھنے کے لیے کرایہ کم ہوگا۔یہ بات انھوں نے امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ہونے والی ایک کانفرنس میں کہی۔کیٹزن برگ نے اس سلسلے میں قیمتوں کا تعین کرتے ہوئے کہا کہ سب سے بڑی سکرین کی قیمت 15 ڈالر، 75 اِنچ سکرین کے ٹی وی پہ فلم دیکھنے کے لیے 4 ڈالر اور موبائل سکرین استعمال کرنے والوں کو 2 ڈالر کرائے کی پیشکش کی جائے گی۔ صارفین کے پاس ابتدائی 17 دن میں مذکورہ فلم دیکھنے کے لیے مکمل قیمت ادا کرنا ہوگی جس کے بعد 18 ویں دن سے انھیں فلم کا کرایہ سکرین سائز کے مطابق دینا ہوگا۔لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ اِس تجویز پر عملدرآمد میں اداروں کو فِی الوقت تکنیکی مسائل کا سامنا ہے۔ٹیکنولوجی ویب سائٹ ورج کے تجزیہ نگار ولاد سلاؤ کا کہنا ہے کے اِس ٹیکنولوجی کے لیے ابھی تک ایسا کوئی بھی مستند سکیورٹی سِسٹم موجود نہیں ہے جو سکرین کے سائز کا صحیح تعین کر سکے۔

ای پیپر-دی نیشن