ڈی ایس فٹبال ٹورنامنٹ عثمان کلب بھی فائنل میں پہنچ گیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) ڈی ایس لاہور چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں عثمانیہ کلب نے مراد فٹبال کلب کو ہراکر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ برٹ فٹبال کلب اور اکیڈمی کے زیر اہتمام ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل کا فیصلہ بھی پنلٹی ککس پر ہوا جس میں عثمانیہ کلب نے 4 کے مقابلے 5 گول سے کامیابی اپنے نام کی۔ اس سے پہلے مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا۔ اس میچ کے مہمان خصوصی ایجوکیٹر سکول سسٹم ایلیٹ کیمپس جوہر ٹاون کے چیف ایگزیکٹو و صدر پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن معظم خان اور پنجاب بیس بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شیخ مظہر تھے جن کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔ اس موقع پر معظم خان کا کہنا تھا کہ برٹ فٹبال کلب جیسی کلبوں کے زیر اہتمام ہونے والے ٹورنامنٹس سے کھیل ترقی کرتے ہیں، لاہور چیلنج کپ ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد کرانے پر انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 3 مئی کو عثمانیہ کلب اور لاہور رئیل فٹبال ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ پنجاب عثمان انور ، ایم ڈی ٹورازم کارپوریشن پاکستان چودھری کبیر علی ہونگے جو کامیاب ٹیموں میں انعامات تقسیم کرینگے۔