سندھ ہائی کورٹ نے ڈی آئی جی بشیر میمن کو بحال کرنے کا حکم دے دیا
کراچی (این این آئی) سندھ ہائی کورٹ نے ایڈیشنل آئی جی ریسرچ بشیر میمن کی او ایس ڈی بنائے جانے کے خلاف درخواست پر حکومت سندھ کا نوٹی فکیشن معطل کرتے ہوئے بشیر میمن کو ان کے عہدے پر بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں اے ڈی آئی جی ایڈیشنل ریسرچ بشیر میمن نے درخواست دائر کی تھی عدالت نے ٹھٹھہ میں شیرازی برادران کے خلاف درج108 ایف آئی آر کی تحقیقات کا حکم دیا تھا جس کی انہوں نے تحقیقات کی جس میں ثابت ہو اکہ صرف10 ایف آئی آر درست ہیں باقی سب بدنیتی پر درج کی گئیں اس رپورٹ کے بعد سندھ حکومت ان کے خلاف انتقامی کارروائی کررہی ہے اور ان کو اوایس ڈی بنادیا گیا ہے اس درخواست کی سماعت جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کی عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ۔