• news

سردار خان قتل کیس: مصروفیت کے باعث جے آئی ٹیم کی سربراہی کرنا ممکن نہیں: ساجد کیانی

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میںسابق اٹارنی جنرل سردار خان قتل سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں مرکزی ملزم روح اللہ کی گرفتاری کے حوالے سے کیس کی سماعت 6مئی تک ملتوی کر دی گئی۔ بدھ کے روز چیف جسٹس تصدق حُسین جیلانی اور جسٹس شیخ عظمت پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی تو سابق اٹارنی جنرل قتل کیس کے معاملے پر بنائی گئی جے آئی ٹیم کے سربراہ  ایس ایس پی لاجسٹک ساجد کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ وہ اس وقت وزارت داخلہ میں بطور ڈائریکٹر کام کر رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ اس ایشو پر میں نے بہت کام کیا ہے لیکن گزشتہ چار ماہ سے نئی پوسٹ پر تعیناتی کے بعد سے سخت مصروفیت کے باعث اس کیس پر کوئی کام نہیں کر سکا جبکہ اس سیٹ پر رہتے ہوئے ان کیلئے مصروفیت کے باعث ممکن نہیں کہ وہ  جے آئی ٹیم کی سربراہی کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دے سکیں جس پر عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل خواجہ سعید ظفر کو ہدایات جاری کی کہ معاملے پر وزارت داخلہ سے ہدایات لیکر عدالت کو آگاہ کریں۔

ای پیپر-دی نیشن