ریتھک روشن اور سوزین نے علیحدگی کیلئے درخواست دائر کردی
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے معروف اداکار ریتھک روشن کی گزشتہ برس اپنی بیوی سوزین خان سے علیحدگی کے بعد اب باقاعدہ قانونی طور پر علیحدہ ہونے کے لئے باندرا کے فیملی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔فریقین کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات عائد نہیں کئے گئے۔ کیس کی سماعت اکتوبر میں کی جائے گی ۔