افغانستان ،سیلاب متاثرین کی تعداد 4لاکھ، ہلاکتیں 150سے بڑھ گئیں
کابل ( بی بی سی )شمالی افغانستان میں گذشتہ ہفتے کے سیلاب میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ڈیڑھ سو سے زیادہ ہو گئی ہے۔کچھ علاقوں کا دیگر ملک کے ساتھ رابطہ مکمل طور پر منقطع ہو گیا ہے اور سڑکوں کے بہہ جانے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔جوزجان صوبے کے گورنر نے بی بی سی کو بتایا کہ سیلاب کے نتیجے میں مٹی سے بنے مکان گر گئے ہیں اور ہزاروں افراد کمیپوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ بین الاقوامی فلاحی تنظیم سیو دا چلڈرن کے مطابق سیلاب میں چار لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 25 ہزار سے زائد بچے ہیں۔