افغانستان: خودکش کار بم دھماکہ‘ جھڑپیں‘ 19 پولیس اہلکاروں سمیت 31 ہلاک
کابل(این این آئی) افغانستان کے مختلف علاقوں میں پولیس چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں 19 پولیس اہلکاروںسمیت 31 افرادہلاک اور14زخمی ہوگئے،افغان سیکورٹی فورسزسے جھڑپوں میں دواہم طالبان کمانڈروں سمیت23 طالبان شہید کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ افغان فورسزنے جھڑپوں کے بعد طالبان کے قبضے سے بڑی تعدادمیں ہتھیار،دھماکہ خیزمواد بھی برآمدکرلیا، پولیس آفیسرنجم الدین نے بتایاکہ کارمیں سوارایک خودکش حملہ آورنے گاڑی پولیس چیک پوسٹ سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں آٹھ اہلکاروں سمیت 20افرادہلاک ہوگئے۔