آئی ایم ایف کا یو کرائن کیلئے 17 ارب ڈالر کا بیل آئوٹ پیکج منظور
واشنگٹن (آن لائن+بی بی سی) یوکرائن میں کئی ماہ سے جاری سیاسی بحران کے نتیجے میں کمزور ملکی اقتصادیات کو دوبارہ پٹڑی پر چڑھانے کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ نے کیف انتظامیہ کے لیے سترہ بلین ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دے دی ہے۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ( آئی ایم ایف )کے چوبیس رکنی بورڈ کے اس فیصلے کے تحت کیف حکومت کو فوری طور پر 3.2 بلین ڈالر کی پہلی قسط کی ادائیگی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔یوکرائن میں ایک روسی فوجی اتاشی کو جاسوس کے شبے میں گرفتار کر کے ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔