• news

4 روز قبل لاہور ائرپورٹ پر گرفتار امریکی نژاد عامرکو امریکہ نے مانگ لیا

لاہور (خبرنگار) امریکہ نے 4 روز قبل لاہور ائرپورٹ پر پکڑے جانیوالے امریکی نژاد پاکستانی عامر احمد کو پاکستان سے مانگ لیا۔ ذرائع کے مطابق عامر احمد شکاگو کے میئر کا پرسنل اسسٹنٹ تھا اور وہاں سے بہت بڑی رقم کا فراڈ کرکے میکسیکو چلا گیا اور جس میکسیکن پاسپورٹ پر اس نے سفر کیا تھا وہ اس پاسپورٹ پر 28 اپریل کو پاکستان پہنچا تو پاکستان امیگریشن نے اسکے جعلی میکسیکن پاسپورٹ اور اس پر لگے جعلی ویزے کو شناخت کرکے اسے گرفتار کر لیا تھا۔ ملزم کے پاس سے ایک لاکھ 76 ہزار ڈالر، ایک لاکھ 24 ہزار یورو بھی برآمد ہوئے تھے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزم کو صرف اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کے بعد ہی امریکہ کے حوالے کیا جا سکے گا۔

ای پیپر-دی نیشن