عدالت عظمیٰ کی بجلی کاٹنے سے متعلق بیان پر عابد شیر کیخلاف درخواست دائر
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں عدالت عظمٰی کی بجلی کاٹنے کے حوالے سے وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کے بیانات پر ان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لئے درخواست دائرکردی گئی ہے۔ درخواست میں محمود اختر نقوی نے موقف اختیار کیا کہ وزیرمملکت نے اپنی پریس کانفرنس میں واضح طور پر کہا تھا کہ ان کی ہدایت پر نادہندہ سپریم کورٹ کی بجلی کاٹ دی گئی تھی جس سے عدلیہ کی توہین اور تضحیک ہوئی کیونکہ رجسٹرار آفس کے مطابق سپریم کورٹ واپڈا کی نادہندہ نہیں تھی۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ وزیر مملکت کیخلاف توہین عدالت کا مقدمہ چلا کر سزا دی جائے ۔