• news

سوات: سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملہ، 3اہلکار زخمی

سوات (این این آئی) سوات میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں تین اہلکار زخمی ہو گئے۔ اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن میں مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ فورسز اور پولیس مشترکہ سرچ آپریشن اب بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنا دیا گیا جب وہ مالم جبہ کی طرف جا رہی تھی۔ دھماکے میں دس کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ پریشر ککر بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔ دریں اثناء سومنات میں نامعلوم تخریب کاروں نے بجلی کی 132کے وی ٹاور کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔ مختلف علاقوں کو بجلی کی ترسیل بند ہو گئی۔

ای پیپر-دی نیشن