ملائیشین لاپتہ طیارے کی تلاش میں 8 سے 12 ماہ لگ سکتے ہیں: سربراہ سرچ ٹیم
سڈنی (بی بی سی نیٹ نیوز) ملائیشیا کے لاپتہ طیارے کی تلاش کی رہنمائی کرنے والے حکام نے کہا ہے کہ لاپتہ جہاز ایم ایچ 370 کی تلاش میں سال لگ سکتا ہے۔ لاپتہ طیارے کی تلاش کرنے والی مہم کے رہنما ریٹائرڈ ایئر چیف مارشل اینگس ہوسٹن نے ملائیشیا میں کہا وہ پر اعتماد ہیں کہ ’موثر تلاش‘ کی بدولت وہ طیارہ ڈھونڈ نکالنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ آسٹریلیا، چین اور ملائیشیا کے حکام آئندہ ہفتے کینبرا میں ملاقات کے دوران لاپتہ طیارے کی جاری تلاش پر بحث کریں گے۔ اس اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین کیا جائے گا۔ ریٹائرڈ ایئر چیف مارشل اینگس ہوسٹن نے کہا ’یہ بہت ہی اہم اجلاس ہے کیونکہ اس میں رسمی طور پر کسی بھی مرحلے پر بغیر کسی رکاوٹ کے تلاش کو جاری رکھنے کے لئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔‘ انہوں نے کہا ’تلاش میں آٹھ مہینے لگ سکتے ہیں اور خراب موسم یا دیگر مسائل کی وجہ سے اس پر 12 مہینے بھی لگ سکتے ہیں۔