مشرف سے شاہد آفریدی کی ملاقات سابق صدر اور ان کی والدہ کی تیمارداری کیلئے گیا تھا: ٹیسٹ کرکٹر
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر پرویز مشرف سے قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شاہد آفریدی نے ملاقات کی۔ شاہد آفریدی نے بتایا ہے کہ پرویز مشرف اور ان کی والدہ کی طبیعت پوچھنے گیا تھا۔ پرویز مشرف نے اپنے دور میں کرکٹ کیلئے اچھے اقدامات کئے۔ پرویز مشرف سے پرانے تعلقات ہیں۔ ملاقات کا سیاست میں آنے سے کوئی تعلق نہیں۔