• news

عقیل خان نے یاسر خان کو ہرا کر پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ جیت لی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) عقیل خان نے یاسر خان کو شکست دیکر پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ جیت لی‘ لیڈیز کا ٹائٹل سارہ منصور کے نام رہا۔ باغ جناح لان ٹینس کلب میں کھیلے گئے پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے مین فائنل میں عقیل خان اور یاسر خان کو چھ ایک اور سات پانچ سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ مینز ڈبلز فائنل میں عقیل خان اور احمد چوہدری کی جوڑی نے یاسر خان اور شہزاد خان کو ہراکر فائنل میں فتح حاصل کی۔ چیمپئن شپ کی لیڈیز کیٹگری میں سارہ منصور نے ردا خالد کیخلاف عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سات چھ اور چھ دو سے فتح حاصل کرکے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ بوائز انڈر18 فائنل میں سید نوفل کلیم نے حسنین منظور کو شکست دی۔سپین کے موٹرسائیکلسٹ مارک مارکوئیز سپینش گراں پری کے پریکٹس سیشن میں شریک ہیں

ای پیپر-دی نیشن