• news

پاکستان کے عالم گیر شیخ ایشین کنفڈریشن آف بلیئرڈ سپورٹس کے بلا مقابلہ سینئر نائب صدر منتخب

دبئی(اے پی پی)قطر کے مبارک الخیارین اور پاکستان کے عالمگیر شیخ ایشین کنفڈریشن آف بلیئرڈ سپورٹس کے صدر اور سینئر نائب صدر منتخب ہو گئے۔ متحدہ عرب امارات میں  ایشین چیمپئن شپ کے دوران پینل بلا مقابلہ منتخب ہوا۔شام کے مائیکل سیکرٹری اور ہانگ کانگ کے یوزف خزانچی منتخب ہو گئے۔ عالمگیر شیخ نے کہا کہسینئر نائب صدر منتخب ہونا نہ صرف میرے لئے بلکہ پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ اور میں اس ذمہ داری پر پورا اترنے کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا۔ اجلاس میں ملائشیا کو 2015ء میں 31 ویں ایشین سنوکر چیمپئن شپ کی میزبانی دی گئی۔ اجلاس میں 32 ممالک کے نمائندگان نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن