• news

اے سی سی پریمیئر کرکٹ لیگ:افغانستان اور نیپال کی ٹیموں کی مسلسل دوسری کامیابی

کوالالمپور(اے پی پی) ایشین کرکٹ کونسل پریمیئر لیگ میں افغانستان اور نیپال کی ٹیموں نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔  افغانستان کی ٹیم نے متحدہ عرب امارات جبکہ نیپال نے ملائیشیا کو شکست دی۔ افغانستان نے  5 وکٹوں پر 302 رنز بنائے۔ متحدہ عرب امارات کی ٹیم  232 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔نیپال نے 150 رنز کا ہدف 37.3 اوورز میں 5 وکٹوں پر حاصل کیا۔ محبوب عالم 53 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ نیپال کے سمپل کامی کو شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن