اداکارہ سلمیٰ آغا رواں ماہ کے آخر میں لاہور آئیں گی
لاہور( کلچرل رپورٹر) اداکارہ سلمیٰ آغا رواں ماہ کے آخر میں لاہور آئیں گی۔سلمیٰ آغا بطور پروڈیوسر فلم بنا رہی ہیں جس میں وہ اپنی بیٹی کو بھی شوبز میں متعارف کروائیں گی ۔اسی حوالے سے سلمیٰ آغا لاہور آئیں گی جہاں وہ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ہدایتکاروں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گی۔ اور اپنی نئی فلم کے حوالے سے ایک رائٹر سے سکرپٹ کے لئے معاہدہ بھی کریں گی ۔