اداکارہ لیلیٰ کا خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے ویلفیئر ٹرسٹ بنانے کا فیصلہ
لاہور( کلچرل رپورٹر) اداکارہ لیلیٰ اپنی والدہ کی یاد میں خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے ویلفیئر ٹرسٹ بنائیں گی ۔ لیلیٰ نے ٹرسٹ کی بلڈنگ کے لئے جگہ کی تلاش شروع کر دی ہے جہاں خواتین کو سلائی ، کڑھائی اور یس ڈیزاننگ کے ساتھ دیگر کورس بھی کروائے جائیں گے ۔ لیلیٰ کا کہنا ہے کہ یہ سب کچھ میں اپنی والدہ مرحومہ کے لئے کر رہی ہوں۔ جن سے مجھے بے پناہ محبت ہے اور آج بھی ان کی کمی کو میں شدت سے محسوس کرتی ہوں ۔ ان کی یاد میں خواتین کے لئے ویلفیئر ٹرسٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔