جرمن پارلیمنٹ کے 7 رکنی وفد کا نیشنل کالج آف آرٹس کا دورہ
لاہور(اے پی پی)جرمنی کے ارکان پارلیمنٹ کے 7 رکنی نمائندہ وفد نے صدر جرمن پارلیمنٹ پروفیسر ڈاکٹر نوبرٹ لیمرٹ کی قیادت میں جمعہ کے روز نیشنل کالج آف آرٹس لاہورکا دورہ کیا ۔اس موقع پر نیشنل کالج آف آرٹس کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مرتضی جعفری نے وفد کا پر تپاک استقبال کیا ۔جرمن وفد کو نیشنل کالج آف آرٹس میں قائم شعبہ فائن آرٹ ،منی ایچر،فلم اینڈ ٹی وی ، آرٹ ڈیپارٹمنٹ اور ظہورالاخلاق گیلری میں نمائش دکھائی گئی۔