• news

طواف کعبہ کیلئے بنائے جانیوالے عارضی پل کی زیریں منزل استعمال کیلئے کھول دی گئی

مکہ مکرمہ(این این آئی) طواف ِ کعبہ کے لئے بنائے جانے والے دو منزلہ عارضی پُل کی زیریںمنزل گزشتہ روز استعمال کے لئے کھول دی گئی۔ یہ پل 2618مربع میٹر پر جگہ بنایا گیا ہے ‘اس کی چوڑائی 10میٹر اور  اونچائی زمین سے 4.6میٹر ہے ۔ اس پر ایک گھنٹے کے دوران 5ہزار افراد کعبہ کے گرد طواف کر سکتے ہیں ۔ مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ مشال بن عبد اللہ نے اس پل کا افتتاح کیا جو مسجد الحرام میں جاری توسیعی و تعمیراتی کام کے دوران طواف کرنے والوں کی سہولت کی لئے تعمیر کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر گورنر مکہ نے مسجد الحرام کی انتظامیہ کی طر ف سے معذور ‘بیمار اور معمر افراد کے طواف کے لئے فراہم کی جانے والی الیکٹرانک وہیل چیئرز کا بھی افتتاح کیا۔

ای پیپر-دی نیشن