• news

شام : سرکاری فورسز کی بمباری‘ 2 خودکش حملے‘ گیارہ بچوں سمیت 51 افراد ہلاک

دمشق/حما(این این آئی)شام میں دوخودکش حملوںاوراسدی فوج کی بمباری کے نتیجے میں 11 بچوں سمیت 51 افراد ہلاک ہو گئے،شامی سرکاری میڈیا کے مطابق جمعہ کویہ دہشت گرد دھماکے حماہ کے شمال مشرقی حصے جبرین اور الحمیری میں ہوئے،ابھی تک کسی نے اس دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں  کی۔ قبل ازیں جاری خانہ جنگی کے دوران صدر بشار الاسد کی فورسز کے طیاروں نے باغیوں کے زیر قبضہ شہر حلب پر بمباری کر دی ۔ جس سے 33 شہری جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے ۔ صوبے حماہ میں سرکاری میڈیا کے مطابق دو خود کش حملوں میں 11بچوں سمیت 18 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن