• news

سندھ اسمبلی: فنکشنل لیگ، مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف نے شہر یار مہر کو اپوزیشن لیڈر بنانے کیلئے درخواست جمع کرا دی

کراچی ( وقائع نگار ) سندھ اسمبلی میں حزب اختلاف کی جماعتوں مسلم لیگ (فنکشنل) ، مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف نے متفقہ طور پر شہریار خان مہر کو اپوزیشن لیڈر بنانے کیلئے درخواست جمع کرا دی ہے ۔ یہ درخواست جمعہ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد سپیکر آغا سراج درانی کو ان کے دفتر میں جمع کرائی گئی ۔ اس موقع پر شہریار خان ، مسلم لیگ (فنکشنل) کے ارکان امتیاز احمد شیخ اور نصرت سحر عباسی ، پاکستان تحریک انصاف کے ارکان خرم شیر زمان اور ڈاکٹر سیما ضیاء اور مسلم لیگ (ن) کی خاتون رکن سورٹھ تھیبو اور دیگر بھی موجود تھے ۔ اس درخواست پر اپوزیشن کے 25 میں سے 23 ارکان کے دستخط ہیں ۔ صرف دو ارکان سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم اور مسرور خان جتوئی کے دستخط نہیں۔ شہریار مہر شکار پور سے مسلم (فنکشنل) کے رکن سندھ اسمبلی ہیں اور سابق وفاقی وزیر غوث بخش مہر کے صاحبزادے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن