• news

بنوں میں گرینڈ جرگہ، ہر گھر 500 روپے ماہانہ بجلی بل ادا کریگا، پیسکو نے جرمانے کے 8 ارب معاف کر دیئے

بنوں (آن لائن )وفاقی وزیر اکرم خان درانی کی صدارت میں حلقہ پی کے 72کے مشران اور پیسکو بنوں انتظامیہ کے مابین گرینڈ جرگہ ہوا۔ مشترکہ جرگہ میں فیصلے کئے گئے کہ ہر گھر 500 روپے ماہوار بجلی بل ادا کریگا جبکہ واپڈا پیسکو نے جرمانے کے 8ارب روپے معاف کر دیئے اور قوم استعمال شدہ بجلی بل کی ادائیگی کرے گی۔ بجلی لوڈشیڈنگ سے نجات توڑ پھوڑ اور احتجاج سے ممکن نہیں قوم کو بجلی لوڈشیڈنگ کے عذاب سے مستقل نجات کیلئے مذاکرات کے ذریعے حل نکالنا ہوگا ۔تاہم واپڈا حکام کو بھی بجلی کی مد میں قوم کو ریلیف دینا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر سابق وزیر اعلیٰ اکرم خان درانی نے واپڈا انتظامیہ افسران کے گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن