• news

ٹائون شپ: صفائی کی ناقص صورتحال مچھروں کی بہتات‘ ڈینگی پھیلنے کا خدشہ

لاہور (پ ر) ٹائون شپ کے سماجی و تاجررہنما سابق جنرل کونسلر 132 محمد سرفراز خان اور علاقہ کے  مکینوں نے ٹائون شپ میں مچھروں کی بھرمار اور اس جانب  متعلقہ ذمہ داروں کی عدم توجہی و نااہلی پر سخت احتجاج کیا ہے۔ محمد سرفرار خان نے کہا کہ ٹائون شپ کے علاقہ میں مچھروں کی فوج نے یلغار کی ہوئی ہے۔ لوگوں میں شدید خوف پیدا ہو گیا ہے۔ وہ اپنی مدد آپ کے تحت مچھروں سے بچائو کیلئے تدابیر تو کر رہے ہیں‘ لیکن  سرکاری طورپر علاقہ سرد مہری کا شکارہے اور یہاں ڈینگی کی وباء پھیلنے کا قوی خدشہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن