غازی عبد الرحمن چیمہ کے یوم شہادت پر تقریب آج ہوگی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک صراطِ مستقیم پاکستان کے زیر اہتمام غازی عامر عبدالرحمٰن چیمہ شہید کے یوم شہادت کے موقع پر آج 3مئی بروز ہفتہ بعد از نماز عشاء جامع مسجد نورالاسلام سبز منڈی ملتان چونگی لاہور میں عظیم الشان شان رسول ﷺ کانفرنس ہوگی ۔جس میں خصوصی خطابات سربراہ تحریک صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی ،صاحبزادہ رضائے مصطفیٰ نقشبندی صدرغازی ثاقب ،شکیل جلالی ، مولانا قاری احمد رضا سیالوی ، علامہ وحید نور ،صاحبزادہ حامد مصطفیٰ جلالی کے ہوں گے ۔