شاہدرہ موڑ سے چوک بیگم کوٹ تک سٹریٹ لائٹس بند‘ اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ
فیروز والا (نامہ نگار) شاہدرہ موڑ سے لے کر چوک بیگم کوٹ تک سٹریٹ لائٹس بند پڑی ہیں۔ بجلی کے نصب شدہ پول بھی گر رہے ہیں جبکہ بجلی کے پولوں کا بھی محکمہ واپڈا کے افسران ہڑپ کر رہے ہیں شہری حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بند شدہ سٹریٹ لائٹ چالو کر کے شہریوں کو رات کے اندھیرے سے نجات دلائی جائے۔