• news

ملکی ترقی‘ خوشحالی کیلئے جمہوری نظام کا زندہ رہنا ضروری ہے: افضل کھوکھر

رائے ونڈ (نامہ نگار) مشیر وزیر اعظم ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے جمہوری نظام کا زندہ رہنا ضروری ہے اور اس سے اہم سیاسی رواداری قائم رکھنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہر دوماہ بعد تحریک انصاف کے سربراہ کو اپنی شکست یاد آجاتی ہے اور وہ عوام کی منتخب حکومت پر بے بنیاد الزامات لگانا شروع کردیتے ہیں جبکہ اس دفعہ انہوں نے عدالت عظمیٰ سمیت ایک میڈیا گروپ پر الزامات کی بوچھاڑ کردی ہے ،ان کا یہ وطیرہ جمہوریت کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے۔  افضل کھوکھر نے کہا کہ بعض عناصر فوج اور حکومت کے مابین کشیدگی کروانا چاہتے تھے لیکن  وزیر اعظم میاں نواز شریف کی دانشمندانہ حکمت عملی سے ملک بہت بڑے بحران سے بچ نکلا ،لیکن اب وہی قوتیں تحریک انصاف کی آڑ لیکر مذموم عزائم کی تکمیل چاہتی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن