عمران خان نے دھاندلی کا پردہ چاک کر کے قومی خدمت انجام دی: عبدالکریم کلواڑ
لاہور( پ ر) تحریک انصاف لاہور کے سیکرٹری فنانس عبدالکریم کلواڑ نے کہا ہے کہ عمران خان نے انتخابات میں دھانلی کا پردہ چاک کر کے قومی خدمت انجام دی ہے۔ جمہوریت کا استحکام شفاف انتخابات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ دھاندلی سے بر سر اقتدار آنے والے جعلی جمہوریت کے ذریعے عوام کو دھوکے میں رکھنا چاہتے ہیں۔