علامہ اقبال ؒ کے افکار، نظریات کو اپنا کر تبدیلی لا سکتے ہیں: مجاہد کامران
لاہور (سٹاف رپورٹر)پنجا ب یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہاہے کہ پاکستان مسلم ممالک میں واحد ایٹمی طاقت ہے جس میں دنیا کی صف اول کی قوم بننے کی صلاحیت موجود ہے مگر اسکے لئے دین کے فہم کو درست کرنا ہوگا علامہ اقبال مفکر، شاعر اور سیاست دان تھے۔ اگر ان کے افکار و نظریات کو اپنایا جائے تو انسانوں کے دل و دماغ میں تبدیلی پیدا کی جاسکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے پنجاب یونیورسٹی لائبریری اورشعبہ اقبالیات کے اشتراک سے لائبریری کے ہال میں منعقدہ ایک روزہ اقبال سیمینارمیں شرکاء سے کیا۔