فیصل آباد: واجبات کی عدم ادائیگی پر ایس پی سی آئی اے کے گھر کا گیس میٹر کاٹ دیا گیا
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) محکمہ سوئی گیس نے واجب الادا رقم ادا نہ کرنے پر ایس پی سی آئی اے کے گھر کا گیس میٹر کاٹ دیا۔ ایس پی سی آئی اے فاروق ہندل کی سرکاری رہائشگاہ پر لگے سوئی گیس میٹر پر ایک لاکھ 70ہزار روپے واجب الادا تھے جس پر محکمہ سوئی گیس افسران نے نادہندگان کیخلاف آپریشن کے دوران ایس پی سی آئی اے کی سرکاری رہائش گاہ کا گیس کا میٹر کاٹ دیا۔