ممبئی : سلمیٰ آغا بیٹی ساشا آغا کے ہندو ڈائریکٹر سے افیئر پر پریشان رپورٹ درج کرانے تھانے پہنچ گئیں
ممبئی (ڈیسک نیوز) معروف اداکارہ سلمیٰ آغا جو اپنی بیٹی ساشا آغا کو بھارتی فلموں میں ہیروئن متعارف کرانے کیلئے ممبئی میں ڈیرے ڈالے بیٹھی ہیں۔ اپنی بیٹی کے ہندو میوزک ڈائریکٹر کے ساتھ افیئر سے پریشان ہو کر پولیس سٹیشن پہنچ گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ساشا آغا جنہیں فلم اورنگزیب کے ذریعے سلمیٰ آغا نے بھارتی فلم انڈسٹری میں متعارف کرایا، بری طرح فلم ناکام رہی۔ ساشا آغا کا ہندو میوزک ڈائریکٹر سچن گپتہ سے آج کل افیئر چل رہا ہے جس کی سلمیٰ آغا بھرپور مخالفت کر رہی ہیں گذشتہ روز وہ اپنی بیٹی اور اس کے بوائے فرینڈ کی شکایت لیکر اوشی واڑہ پولیس سٹیشن رپورٹ درج کرانے پہنچ گئیں تاہم پولیس نے سمجھا بجھا کر معاملہ ٹھنڈا کیا اور ماں بیٹی میں صلح کرا دی۔