• news

مچھ میں بارودی سرنگ دھماکہ، ایف سی اہلکار جاں بحق، 2 زخمی

کوئٹہ (نیوز ایجنسیاں+ نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کے علاقے مچھ میں ایف سی کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس سے ایک ایف سی اہلکار جاں بحق ہوگیا جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ ڈیرہ اللہ یار میں پولیس کی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حوالدار مہر اللہ شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ترجمان ایف سی نے ایک بیان میں بتایاکہ ایف سی کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ سڑک کنارے نصب بارودی مواد سے ٹکرا گئی۔ علاوہ ازیں ضلع بولان کے علاقے بی بی نانی کے قریب بجلی کے ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن